آپ ویسٹرن یونین سے پیسے درج ذیل طریقوں سے بھیج سکتے ہیں:  

  • آن لائن ہماری ویب سائٹ کا استعمال کر کے یا ویسٹرن یونین موبائل ایپ کے ذریعے۔
  • بذات خود کسی ویسٹرن یونین ایجنٹ کے مقام پر آ کر۔
  • آن لائن ہماری ویب سائٹ کا استعمال کر کے یا ویسٹرن یونین موبائل ایپ کے ذریعے 

ویسٹرن یونین سے اپنا پہلا منی ٹرانسفر1 بھیجنے کے لیے ہماری موبائل ایپ یا ویب سائٹ پر پروفائل بنائیں۔ 

  1. اپنی ویسٹرن یونین پروفائل میں لاگ ان کریں یا اگر آپ نئے صارف ہیں تو رجسٹر کریں۔
  2. 'پیسے بھیجیں' منتخب کریں۔
  3. وصول کنندہ کا ملک منتخب کریں اور رقم اور کرنسی درج کریں۔
  4. وہ طریقہ منتخب کریں جس سے آپ کا وصول کنندہ پیسے حاصل کرنا چاہے گا: 
  • کیش پک اپ
  • بینک اکاؤنٹ ڈیپازٹ
  • موبائل والیٹ   

5. اپنا طریقہ ادائیگی2 کا انتخا کریں 

  • کریڈٹ3 یا ڈیبٹ کارڈ
  • بینک اکاؤنٹ
  • کسی ویسٹرن یونین کے مقام پر کیش
  • موبائل والیٹ 

6. ٹرانسفر کے خلاصے کا جائزہ لیں 

7. 'ارسال کریں' منتخب کریں۔ 

تجاویز: 

  • سروس کی دستیابی ہر وصول کنندہ کے ملک4 کے لیے مخلتف ہو سکتی ہے۔
  • آپ اپنی پروفائل میں جا کر اپنے وصول کنندگان کی تفصیلات شامل یا ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
  • آپ کو اپنے وصول کنندگان کو وہی رقم دوبارہ بھیجنے کا اختیار حاصل ہے۔  

ایجنٹ کے مقام پر یا اسٹور میں 

اگر آپ بذات خود آ کر پیسے بھیجنا چاہتے ہیں تو کسی ویسٹرن یونین ایجنٹ کے مقام پر جائيں اور کیش یا ڈیبٹ کارڈ5 کے ذریعے ادائیگی کریں۔  

اگر آپ کیش بھیجنا چاہتے ہیں تب بھی آپ اپنا منی ٹرانسفر کا آغاز آن لائن کر کے ہماری اسٹور میں ادائیگی کی سروس کا استعمال کر سکتے ہیں تاکہ وقت بچے اور پھر ہمارے کسی ایک ایجنٹ کے مقام پر کیش میں ادائیگی کر سکتے ہیں۔  

اسٹور میں ادائیگی کرنے کے لیے: 

  1. westernunion.com یا ویسٹرن یونین ایپ پر اپنے ویسٹرن یونین اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔
  2. 'اسٹور میں ادائیگی کریں' کو منتخب کریں۔
  3. کسی قریبی ایجنٹ کے مقام پر جائیں اور منی ٹرانسفر مکمل کرنے کے لیے اپنا فون نمبر فراہم کریں اور ادائیگی کریں۔ 

آپ ہماری 'ٹرانسفر کو ٹریک کریں' سروس کا استعمال کرتے ہوئے اپنی منی ٹرانسفر کا اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔ 

سپر اسکرپٹس: 

1 ویسٹرن یونین سے رقم بھیجنے یا حاصل کرنے کے لیے آپ کی عمر کم از کم 18 سال ہونا لازمی ہے۔  

2 ادائیگی اور حصول کے طریقے ہر ملک کے لیے مختلف ہوتے ہیں۔ 

3 کارڈ جاری کرنے والے کی کیش ایڈوانس فیس اور متعلقہ سودی چارجز لاگو ہو سکتے ہیں۔ ان فیس اور چارجز سے بچنے کے لیے ڈیبٹ کارڈ کا استعمال کریں۔ 

4 سروس، بھیجی جانے والی رقم اور وصول کنندہ کے ملک کے لحاظ سے ہم آپ سے اپنی شناخت کی تصدیق کرنے کو کہہ سکتے ہیں۔

5 یہ سروس کچھ ہی ایجنٹ کے مقامات پر دستیاب ہے۔